پاکستان

وزیراعظم نے یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کے معاملے پراجلاس طلب کرلیا

یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں، ذرائع— فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کے معاملے پر کل اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کل دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں وزیرخارجہ، مشیرتجارت، وزیرمذہبی امور، وزیرداخلہ سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پرنظرثانی کی قراردادپرغورہوگا جبکہ یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی تھی۔

یورپی پارلیمنٹ میں 6 کے مقابلے میں 681 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی تھی جبکہ  قرارداد میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پر نظر ثانی کرنے اور اقلیتوں سے متعلق امتیازی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :