04 جون ، 2025
کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق نیگلیریا سے جاں بحق شخص اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق 28 مئی کو علامات ظاہر ہوئیں، 30 مئی کو اسپتال میں داخل کیا گیا، یکم جون کو مریض میں نیگلیریا فولیری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
رواں سال سندھ میں نیگلیریا سے یہ دوسری ہلاکت ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہےکہ نیگلیریا سے انتقال کرنے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔