Time 05 مئی ، 2021
پاکستان

پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپورکےگھروں کے مالکان کوحتمی نوٹسز جاری

پشاور میں لیجنڈ بالی وڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپورکےگھروں کے مالکان کوحتمی نوٹسز جاری کردیےگئے۔

ڈائریکٹر میوزیم اینڈ آرکائیو عبدالصمد نے جیو نیوز کو بتایا ہےکہ دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کا قبضہ عیدکے بعد لے لیاجائے گا اورقبضہ لینے کے بعد بحالی کا کام شروع کردیا جائےگا ۔

ڈائریکٹر آرکائیواینڈ میوزیم کا کہناتھا کہ مالک مکان کو ڈپٹی کمشنرکی جانب سے حتمی نوٹسز بھجوادیے گئے ہیں اور مالکان کو 18 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مالک مکان اپنے اعتراضات جمع کراسکتے ہیں جب کہ مکانات کی قیمتوں پر وہ اعتراضات کا قانونی حق رکھتے ہیں، جب کہ  مکانات کی قیمتیں بڑھانے کے لیے حکومت یا عدالت حکم دے سکتی ہے۔

مزید خبریں :