13 فروری ، 2012
کراچی … بلدیہ ٹاوٴن سے ایدھی ایمبولینس ڈرائیور سمیت لاپتہ ہوگئی ہے۔ ایدھی فاوٴنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مریض کو لے جانے والی ایدھی ایمبولینس ڈرائیور سمیت بلدیہ ٹاوٴن سے لاپتہ ہوگئی ہے ، واقعے کی اطلاع متعلقہ تھانے اور پولیس کنٹرول پر کرادی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایمبولینس نمبرای اے 4590 مریض کی منتقلی کے لئے بلدیہ ٹاوٴن جارہی تھی کہ راستے سے ڈرائیور سمیت لاپتہ ہوگئی ہے۔