سندھ: بیکری، کریانہ، دودھ اور گوشت کی دکانیں شام 7 بجے بند ہوں گی: نیا حکم نامہ

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیاحکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ نے کورونا ایس اوپیز کے تحت 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیں گے،  9 تا 16 مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی  اور صوبے میں تمام کاروبار، مارکیٹیں 9 تا 16مئی بند رہیں گی تاہم بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ  نجی گاڑیوں، ٹیکسی میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی، ریسٹورینٹس صبح 5 سےشام 7 بجے تک کھلے رہیں گے، عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے، بیکری،کریانہ اسٹور، دوددھ،گوشت سبزی کی دکانیں صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، ریسٹورینٹ کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی،  بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہر، انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی تک بند رہیں گی۔


مزید خبریں :