پاکستان
13 فروری ، 2012

چین سے 4 اواکس طیاروں کی فراہمی کا عمل شروع ہوگیا،پاک فضائیہ

چین سے 4 اواکس طیاروں کی فراہمی کا عمل شروع ہوگیا،پاک فضائیہ

جیکب آباد … پاک فضائیہ نے کہاہے کہ چین سے 4 اواکس طیاروں کی فراہمی کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ مزید ایف 16 حاصل کرنے کے لئے امریکا سے بات جاری ہے، ایف 16 طیاروں کا موجودہ بیڑا ترکی سے اپ گریڈ کرایا جارہا ہے۔ جیکب آباد کی شہباز ایئر بیس پر صحافیوں کو بریفنگ میں ایئر مارشل وسیم الدین نے کہاکہ پرانے ایف 16 طیاروں کا پہلا بیچ رواں ماہ کے آخر میں اپ گریڈہو کر ترکی سے مل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق امریکا سے تعاون جاری ہے، وہ ہمیں طیارے دیتا ہے، امریکا سے مزید نئے ایف 16 طیاروں کے لئے بات ہورہی ہے لیکن ابھی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ایئر مارشل وسیم الدین کا کہنا تھاکہ شہباز ایئر بیس 2004ء سے فضائیہ کے کنٹرول میں ہے، یہاں موجود امریکی تربیت کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان فضائی دفاع میں بھارت سے کسی صورت پیچھے نہیں رہے گا، چین سے 4 اواکس طیارے ملنا ہیں، ایک گزشتہ مہینے پہنچ چکا ہے، باقی بھی بروقت مل جائیں گے۔ ایئربیس پر موجود آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ایئرچیف مارشل راوٴ قمر سلیمان نے وہاں موجود بی 52 طرز کے ایف 16 طیاروں میں پرواز بھی کی جو گزشتہ کچھ عرصے میں ہی امریکا نے پاکستان کو دیئے ہیں۔

مزید خبریں :