حدیبیہ ملز کیس کی تفتیش کے حکومتی فیصلے پر مریم اورنگزیب کا ردعمل سامنے آگیا

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی نئے سرے سے تفتیش کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ، ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’غیرقانونی ٹیم‘ کیوں نہیں بتارہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم کرچکی ہے، کرائے کے ترجمان کیوں نہیں بتاتے کہ ہائیکورٹ کی کواشمنٹ کے حکم پر نیب سپریم کورٹ گئی لیکن سپریم کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا۔

خیال رہے کہ حکومت نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی نئے سرے سے تفتیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :