13 فروری ، 2012
کراچی…سندھ اسمبلی میں بینظیربھٹوکے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے الیاس بلور کے بیان پر احتجاج کیا ۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی مجدد اسران نے قراردادکے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کرکے عوام کے سامنے لائی جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی خواجہ اظہارالحق نے سینیٹرالیاس بلورکے بیان پر احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت الیاس بلور کے اعتراف جرم پر کارروائی کرے،ایم کیو ایم تمام قومیتوں کا احترام کرتی ہے۔اے این پی کے رکن امان اللہ مسعود نے کہا کہ سب جانتے ہیں قتل کون کررہا ہے،بارہ مئی کوبھی خونی کھیل کھیلا گیااورفیصل سبزواری نے پریس کانفرنس میں اے این پی الزام عائد کیا۔فنکشنل لیگ کی رکن اسمبلی ماروی راشدی کی سیکریٹری تعلیم کیخلاف تحریک استحقاق آئندہ روز کیلئے موخرکردی گئی ۔وزیرتعلیم پیر مظہر الحق نے کہا کہ وہ معاملے پرانکوائری کرکے بتائیں گے۔پیرمظہر الحق نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کو کام کرنے دیا جائے کسی کو تحفظات ہیں تو تعلیم ماحول کو خراب نہ کرے،بعد میں اسپیکر نے اجلاس بدھ تک ملتوی کردیا۔