Time 14 مئی ، 2021
پاکستان

آرمی چیف نے عیدکا دوسرا دن پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لوئر دیرکے علاقے تیمرگرہ کا دورہ کیا اور عید کا دوسرا دن مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر انتظامات سے آگاہ کیا گیا اور سرحد کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں بڑی مشکل سے حاصل کیے گئے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے ، مقصد کے حصول تک پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ضروری اقدام کریں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا ، انھوں نے انسدادِ کورونا کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت دی اور  کورونا کے خلاف سول اداروں کی مدد پر فوجی جوانوں کی تعریف کی۔

 آرمی چیف نے دفاعِ وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداءکوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید خبریں :