13 فروری ، 2012
کراچی … اسنیب چیکنگ کے دوران رینجرز اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے تاہم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم پھٹ نہ سکا۔ پولیس کے مطابق رینجرز اہلکار اسنیب چیکنگ میں مصروف تھے کہ ملزمان نے دستی بم پھینکا تاہم وہ پھٹ نہ سکا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ رینجرز اہلکاروں نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔