21 مئی ، 2021
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو عشائیہ دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کی جانب سے 24 مئی کو اسلام آباد میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں سابق صدر آصف زرداری، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی کی لیڈر شپ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ عشائیے پر آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات دور کرنے کیلئے بھی پیشرفت کا امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اپنی اندرونی مشاورت اور اے این پی سے مشورے کے بعد ہی عشائيے میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کرے گی۔