دنیا
Time 22 مئی ، 2021

فلسطین کا اسرائیل کیخلاف جرائم کی عالمی عدالت جانے کا اعلان

فلسطین کی حکومت نے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فلسطینی حکومت کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے وحشیانہ کارروائیاں کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اس کے خلاف  جنگی جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی سے رجوع کیا جائے گا۔

خیال رہےکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت میں 230 سے زیادہ فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، بمباری اور گولہ باری کرکے غزہ کا انفرااسٹرکچر تباہ کردیاگیا۔ 

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مسجد الاقصیٰ سے ملحقہ صحن میں فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس سے جنگ بندی کا جشن منانے کے لیے فلسطینیوں کی ریلیوں پر اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے 83 فلسطینی زخمی ہوگئے۔


مزید خبریں :