کراچی، مریض بن کر آنے والے ڈاکوؤں کی کلینک میں لوٹ مار کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب بزرگ ملزم نے اپنے کم عمر ساتھی کے ساتھ مل کر کلینک میں آنے والے مریضوں، ڈاکٹر اور عملے کو لوٹ لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 21 مئی کو عائشہ منزل میں عمر رسیدہ ملزم نے اپنے کم عمر ساتھی کے ساتھ مل کر کلینک میں ڈکیتی کی واردات کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ بڑی عمر کا شخص مریض بن کر کلینک پہنچا اورڈاکٹر کو اپنا چیک اپ کرواتا رہا، اسی دوران موقع ملتے ہی ملزم کے دوسرے ساتھی نے اسلحہ نکال کر کلینک کے عملے اور ڈاکٹر کو یرغمال بنالیا۔

عمر رسیدہ ملزم شہریوں کی جیب سے موبائل نکالتا رہا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بھی کلینک میں موجود قیمتی سامان تلاش کرتا رہا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی تاہم ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی۔

مزید خبریں :