کھیل
Time 28 مئی ، 2021

نسیم شاہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کی اجازت مل گئی

فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کی اجازت مل گئی۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کورونا کی غلط رپورٹ جمع کرانے پر لاہورآئسولیشن کے پہلے روز الگ کر دیا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شمولیت کی اجازت  کے بعد نسیم شاہ واپس بائیو سکیور ببل میں آسکیں گے اور پری آرائیول کووڈ 19 ٹیسٹ کے بعد انہیں دوبارہ آئسولیشن میں بھیجاجائے گا۔

بائیو سکیور ببل کے پروٹوکولز مکمل کرنے پر نسیم شاہ ابو ظبی روانگی کے اہل ہوں گے۔


مزید خبریں :