کھیل
14 فروری ، 2012

ڈیوس کپ ٹائی: پاکستان نے لبنان کو 3-2 سے شکست دے دی

ڈیوس کپ ٹائی: پاکستان نے لبنان کو 3-2 سے شکست دے دی

بیروت … ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو میں پاکستان نے لبنان کو 3-2 سے شکست دے دی، ریورس سنگلز میں اعصام الحق کو شکست ہوئی تو عقیل خان نے میچ جیت کر پاکستان کو فاتح بنا دیا، دوسرے راوٴنڈ میں پاکستان کا مقابلہ فلپائن سے ہوگا۔ پاکستان اور لبنان کے درمیان ہونیوالی ڈیوس کپ ٹائی کے آخری دن پہلے ریورس سنگل میں پاکستان کے اعصام الحق کو بصام بیداس نے 6-2، 1-6، اور 6-4 سے ہرا کر مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا ۔ فیصلہ کن ریورس سنگل میں پاکستان کے عقیل خان کا مقابلہ کریم علی علی سے ہوا، جس میں عقیل نے 6-7، 6-4 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان کو لبنان کے خلاف فتح دلادی۔ ڈیوس کپ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ فلپائن سے 6 سے 8اپریل تک کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :