29 مئی ، 2021
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی کو کسی نے پی ڈی ایم سے نہیں نکالا بلکہ وہ خود نکلی۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی پی ڈی ایم سے نکلے ہیں مگر حکومت کے اتحادی نہیں بنے، پارلیمنٹ کے اندر ان سے بات چیت ہو سکتی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو کسی نے پی ڈی ایم سے نہیں نکالا، وہ خود نکلی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں، اسے ہم خیال جماعتوں کا اجلاس کہا جا سکتا ہے کیوں کہ پی ڈی ایم تو بنائی ہی پیپلز پارٹی نے ہے۔