پی پی اور اے این پی وضاحتیں دیں اور پی ڈی ایم میں واپس آجائیں، فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف جلسوں کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دونوں کو مہلت دی ہے وہ چاہیں تو پی ڈی ایم سے رجوع کرسکتی ہیں۔

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے  یکطرفہ انتخابات کے آرڈیننس اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کر دیا، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے شہباز شریف کو اہم ٹاسک دیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی اور اے این پی اپنے کیے کی وضاحتیں دے دیں اور پی ڈی ایم میں واپس آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی ساتھ ہیں ہی نہیں اس لیے اُن سے متعلق آج کوئی بات نہیں ہوئی، یہ ایسا موضوع نہیں کہ پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں اس پر مزید بحث کریں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شہباز شریف کو اہم ٹاسک دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کے فیصلے متفقہ ہوں گے۔

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف جلسوں کا اعلان کیا اور اس حوالے سے سربراہ اتحاد نے بتایا کہ 4 جولائی کو سوات اور 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ کیا جائے گا۔

 پی ڈی نے ایم یک طرفہ انتخابات کے آرڈیننس اور الیکٹرانک ووٹننگ مشین کو مسترد کر دیا۔

مزید خبریں :