دنیا
Time 30 مئی ، 2021

سیز فائرپاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے، بھارتی آرمی چیف

پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کا بھارت بھی معترف ہوگیا۔

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے کا کہنا ہےکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائرپاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ جنگ بندی جاری رہے۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھاکہ فائر بندی سے یقینی طور پر سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فائدہ ہوا ہے۔ 

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی اور دونوں افسران نے لائن آف کنٹرول کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ڈی جی ایم اوز نے دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور بنیادی معاملات و خدشات حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں :