Time 30 مئی ، 2021
کاروبار

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 200 روپے مزید مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فی کلو قیمت 110 روپے ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ گھریلو سلنڈر میں 200 روپے اور کمرشل میں 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کا کم ہونا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔

عرفان کھوکھر نے وزارت پیٹرولیم سے اپیل کی کہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔

ان کا کہنا تھاکہ کل لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور ہم ہڑتال پر بھی جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :