کورونا وائرس کی بھارتی قِسم سندھ بھی پہنچ گئی

کورونا وائرس کی بھارتی قِسم سندھ بھی پہنچ گئی، سیکرٹری صحت سندھ کاظم جتوئی کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے چار افراد میں بھارتی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکرٹری صحت کاظم جتوئی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کا انڈین ویریئنٹ داخل ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  کراچی ائیرپورٹ پر جن چار افراد میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہےان میں سے 3 کراچی کے اور ایک گھوٹکی کا رہائشی ہے۔

سیکرٹری صحت نے مزید بتایا کہ تین افراد عراق سے اور ایک مسقط سے پاکستان آیا ہے۔

حکام نے تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :