07 اکتوبر ، 2012
ممبئی…یوں توہالی ووڈ کے نامور کردار جیمز بانڈ کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن اب بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی جیمز بانڈ کے مداحوں میں شامل ہو گئے ہیں جوسیکرٹ ایجنٹ کا کردار فلموں میں نبھانے کے خواہشمند ہیں۔بالی ووڈ میں دو دہائیوں سے راج کرنے والے لاکھوں دلوں کی دھڑکن شاہ رُخ خان، Ra Oneاور ڈان جیسی کامیاب ایکشن فلموں میں کام کر چکے ہیں تاہم اب انہوں نے ہالی ووڈ کے مشہور کردار جیمز بانڈ 007 بننے کی خواہش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سیریز کی تمام فلموں کے بہت بڑے مداح ہیں اور ہمیشہ سے اس طرح کا کردارنبھانا چاہتے ہیں جبکہ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بانڈ کے کئی مشہور ڈائیلاگ بھی دہرائے ۔