’زور دار تھپڑ مار سکتی ہوں‘، ژالے سرحدی کی سوشل میڈیا صارف کو سخت تنبیہ

فوٹوفائل

معروف اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے سوشل میڈیا صارف کے کمنٹ پر اسے سخت تنبیہ کردی۔

حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کے لیے سوال وجواب کا ایک سیشن منعقد کیا گیا جس دوران ایک صارف نے اداکارہ کے پیروں پر کمنٹ کیا اور کہا کہ آپ کے پاؤں بہت بڑے مردانہ قسم کے لگتے ہیں ؟

صارف کے کمنٹ پر ژالے سخت برہم ہوگئیں اور جواب دیا کہ جی ہاں ! میرے ہاتھ اور بھی بڑے ہیں، میں زور دار تھپڑ اور مکے بھی مارسکتی ہوں۔

بعد ازاں اداکارہ کا جواب سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہوگیا جسے میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :