07 اکتوبر ، 2012
نیویارک …این جی ٹی …جیمز بو نڈ سیریز کی نئی فلم ”اسکا ئی فا ل“ کا تھیم سونگ کیساتھ نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔اسکائی فال کے بولوں پر مبنی فلم کے تھیم سونگ کو24سالہ معروف برطانوی گلوکارہ ایڈیل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسے خود ایڈیل نے پال ایپورتھ کیساتھ مل کر تحریر کیا ہے۔چار سال بعد آنے والی بونڈ سلسلے کی23ویں فلم کی ہدایتکاری سیم مینڈس نے دی ہے جس میں ایک بار پھر ڈینیل کریگ خفیہ ایجنٹ زیر و زیرو سیون کے رول میں موجود ہیں۔جان لوگن اور نیل پوروس کی تحریر کردہ نئی بونڈ فلم اسکائی فال میں ڈینیل کریگ جہاں بونڈ کے روپ میں نظر آئینگے وہیں جیوئیر بارڈم بطور ولن راؤل سلوا کا کردار نبھائینگے ۔ ایکشن اور جا سو سی پر مبنی بونڈ سیریز کی 23ویں فلم اسکائی فال اس فر نچا ئز کے پچاس سال مکمل ہونے پر 26 اکتوبرکو سینما گھر وں کی زینت بنائی جائیگی جبکہ اسکا پریمئر23اکتوبر کو لندن میں منعقد کیا جائیگا۔