بالا خاتون اور مہمت بوزداغ کا ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس

کورولش عثمان کے پروڈیوسر اور اداکارہ نے پاکستان سے اظہارِ افسوس کیا___فوٹو فائل

مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور رائٹر مہمت بوزداغ اور کورولش عثمان میں مرکزی کردار کرنے والی اداکارہ 'اوزگے تورے' نے پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مہمت بوزداغ نے انسٹاگرام پر پاکستانیوں کیلئے اردو زبان میں پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'دوست اور برادر ملک پاکستان میں ٹرین کے حادثے کی خبر بڑے دکھ کے ساتھ سنی ہے'۔

ڈرامہ پروڈیوسر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ 'اس حادثے میں اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے اپنے بھائیوں کی اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے اللہ پاک سے فوری شفاء کی دعا کرتے ہیں'۔

مہمت کی یہ پوسٹ بالا خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ اوزگے تورے نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور ہاتھوں والے ایموجی کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈہرکی کے مقام پر ہونے والے ٹرین حادثے میں 62 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔

مزید خبریں :