Time 09 جون ، 2021
پاکستان

امریکی بحریہ کے جہاز کی کراچی آمد، امریکی ناظم الامور کی عملے سے ملاقات

امریکی ناظم الامور لیزلی وگری نے جہار پر عملے سے ملاقات کی، اعلامیہ— فوٹو: امریکی قونصل خانہ

امریکی بحریہ کے جنگی جہاز یو ایس ایس مانٹرے (CG 61) نے کراچی کا دورہ کیا۔

گائیڈڈ میزائل سے لیس امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس مانٹرے نے 8 اور 9 جون کو کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔

امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی ناظم الامور لیزلی وگری نے جہار پر عملے سے ملاقات کی۔

مشترکہ مشقوں سے اہم ترین سمندری راستوں کی حفاظت سرانجام دے رہے ہیں، امریکی ناظم الامور— فوٹو: امریکی قونصل خانہ

امریکی ناظم الامور کا کہنا تھاکہ امریکا اور پاکستان کی افواج میں مضبوط اور پائیدار تعلقات ہیں، مشترکہ مشقوں سے اہم ترین سمندری راستوں کی حفاظت سرانجام دے رہے ہیں۔

مشترکہ طور پر جنوبی ایشیا کو پر امن و مستحکم خطہ بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں، امریکی ناظم الامور — فوٹو: امریکی قونصل خانہ

انہوں نے کہا کہ بحری قزاقوں اور دہشت گردوں سے نمٹنے جیسے عوامل بھی سرانجام دیے جارہے ہیں جبکہ مشترکہ طور پر جنوبی ایشیا کو پر امن و مستحکم خطہ بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں۔

— فوٹو: امریکی قونصل خانہ

کمانڈنگ آفیسر جوزف بیگٹ کا کہنا تھاکہ علاقائی شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا لازمی امر ہے، بحری تحفظ اور استحکام قائم رکھنے کیلئے باہمی عزم کو تقویت دیں۔

مزید خبریں :