یہ کِس معروف پاکستانی اداکارہ کا بچپن ہے؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف اداکارہ نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔

اکثر و بیشتر فنکار اپنے بچپن اور جوانی کی یادیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتے ہیں جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوجاتی ہیں۔

کیا آپ اوپر دکھائی جانے والی اس تصویر کو پہچاننے میں کامیاب ہوئے؟

مذکورہ تصویر اداکارہ ماورہ حسین کی ہے جو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ 

اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ یہ 20 سال پہلے کی ایک سنہری یاد ہے۔

ماورہ نے مزید لکھا کہ جہاں تو مسکرائے میری منزل وہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ ایک بہت خاص بندے نے مجھ سے کہا کہ یاد کرو بچپن میں تم کیسی تھیں، اس ننھی خالص انسان پر فخر کرنے کی کوشش کرو، تم کبھی بھی سیدھے راستے سے محروم نہیں ہوگی۔

کیپشن کے اختتام پر ماورہ نے یہ پوسٹ بنانے والی اپنی مداح کا شکریہ ادا بھی کیا۔ 

مزید خبریں :