انٹرٹینمنٹ
08 اکتوبر ، 2012

سیف اور کرینہ کے ولیمے کا دعوت نامہ منظرعام پر آگیا

سیف اور کرینہ کے ولیمے کا دعوت نامہ منظرعام پر آگیا

ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اور پٹودی کے نواب سیف علی خان کی شادی بالآخر ہونے کو ہے جس کے لیے باقاعدہ دعوت نامہ بھی جاری کردیا گیا۔شرمیلا ٹیگور کی جانب سے مہمانوں کو ارسال کیے گئے اس اہم ترین انوی ٹیشن کارڈز کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ مہمانوں کو ارسال کیے گئے بلاوے میں تحریر پیغام میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف کی والدہ نے18اکتوبر بروز جمعرات شب8 بجے لوگوں کو دعوت ولیمہ میں مدعو کیا ہے۔ بیگم منصور علی خان(شرمیلا ٹیگور)کی طرف سے نکالے گئے دعوت نامے پر پٹودیوں کا مخصوص نشان بھی واضح ہے۔دعوت نامے کے مطابق شرمیلااپنی بیٹیوں صبا اور سوہاکے ہمراہ18اکتوبر کوتمام مہمانوں کی منتظر رہیں گی۔

مزید خبریں :