سندھ حکومت نے پنجاب کی ٹیم کو ایک بارپھرگدوبیراج جانے سے روک دیا

سندھ حکومت نے محکمہ آبپاشی پنجاب کی ٹیم کو ایک بارپھرگدوبیراج جانے سے روک دیا۔

ترجمان محکمہ آبپاشی پنجاب  نے بتایا کہ ٹیم گدوبیراج پرپانی کے اخراج اور آمد کا ڈیٹا لینے گئی تھی لیکن ٹیم کو روک دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق  سندھ اورپنجاب کے بیراجوں کا ڈسچارج ڈیٹا لینے کیلئے دونوں صوبوں کے نمائندوں نے معاہدےپردستخط کیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدےکے تحت سندھ کی ٹیم نے پنجنداورتونسہ بیراج کا اچانک معائنہ بھی کیا اور اب سندھ پنجاب کی ٹیم کوگدوبیراج کاڈیٹا لینے نہیں دےرہا۔

ترجمان کے مطابق گدوبیراج پر روکے جانےکے حوالےسے پنجاب نے ارسا کو آگاہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :