ثنا جاوید بدمزاج اداکارہ ہیں: میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار کا انکشاف

ٹیلی ویژن پر دِکھائی جانے والی چیزوں سے بے وقوف مت بنیں، عمیر وقار____فوٹو انسٹاگرام
ٹیلی ویژن پر دِکھائی جانے والی چیزوں سے بے وقوف مت بنیں، عمیر وقار____فوٹو انسٹاگرام

پاکستان کے مقبول ترین ہئیر اینڈ میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے یہ انکشاف اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کیا۔

عمیر وقار نے مداحوں کیلئے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں میک اپ آرٹسٹ کے ایک مداح نے سوال کیا کہ سب سے بدتمیز سیلیبریٹی کون تھا جس کے ساتھ آپ نے کام کیا ہے؟

عمیر نے سوال کے جواب میں معروف اداکارہ ثنا جاوید کا نام لیا۔

میک اپ آرٹسٹ نے صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ٹیلی ویژن پر دِکھائی جانے والی چیزوں سے بے وقوف مت بنیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک اور سوال کے جواب میں عمیر وقار نے اداکارہ عائزہ خان، مومل شیخ، صبور علی اور کبریٰ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اداکارائیں بہت تحمل مزاج ہیں۔

عمیر وقار نے یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ قرار دیا۔

مزید خبریں :