دورہ انگلینڈ: قومی اسکواڈ کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج آگئے

فائل فوٹو

لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی سے قبل قومی کرکٹ اسکواڈ کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج آگئے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

قومی اسکواڈ میں شامل ان تمام ارکان کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ گزشتہ روز ان کے گھروں میں کی گئی تھی جس کے بعد اب ہوٹل پہنچنے پر ان تمام افراد کی دوسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

 3 کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ میں شامل 8 ارکان 20 جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کریں گے جب کہ  قومی اسکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ ابوظبی برمنگھم پہنچے گا جہاں برمنگھم سے ڈربی پہنچنے پر قومی اسکواڈ 10 روزہ آئسولیشن میں رہے گا۔

مزید خبریں :