20 جون ، 2021
اداکارہ زارا نور عباس کے چھوٹے بھائی اور اسما عباس کے بیٹے 'احمد عباس' نے اپنا ڈیبیو گانا 'راہی' ریلیز کر دیا ہے۔
'دی رائز' پروڈکشن کے بینر تلے یہ پہلا گانا ریلیز کیا گیا ہے جس کے بول تہذیب ہافی جبکہ ہدایتکاری زنیر ڈار کی جانب سے کی گئی ہے۔ گانا احمد عباس کی سریلی آواز میں پیش کیا گیا ہے جسے صارفین کی جانب سے پذیرائی مِل رہی ہے۔
3 منٹ 7 سیکنڈز کی میوزک ویڈیو میں الشبہ خان نامی آرٹسٹ کو بھی متعارف کروایا گیا ہے۔
خیال رہے اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے دی رائز کے نام سے ایک پلیٹ فارم شروع کیا ہے جس کا مقصد انڈسٹری میں آنے والے نئے ٹیلنٹ کو مختلف مواقع فراہم کرنا ہے۔