گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا فلاحی تنظيم زندگی ٹرسٹ کے مرکز کا دورہ

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر  نے معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کی فلاحی تنظيم زندگی ٹرسٹ کے مرکز کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر  گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس مرکز کے تحت بچیوں کومعیاری تعلیم دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہيں کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ہی روشن سماجی خدمت پروگرام سے زندگی ٹرسٹ کو عطیہ کرسکتے ہيں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ اگر وہ خود اس وقت اوور سیز پاکستانی ہوتے تو چندہ دینے کیلئے ان کی پہلی ترجیح زندگی ٹرسٹ ہی ہوتی۔

مزید خبریں :