25 جون ، 2021
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نا نکالنے سے متعلق اعلان آج کرے گا۔
ایف اے ٹی ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے نکالنے یا نا نکالنے متعلق فیصلے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس 21 سے 25 جون تک پیرس میں جاری رہا، اجلاس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔
ایف اے ٹی ایف کے مطابق اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نا نکالنے کےبارے میں 23 جون کو غور کیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی تاہم پاکستان ایف اے ٹی ایف سے نام نکالے جانے کے لیے پر امید ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اپنی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پہلے ہی جمع کروا چکا ہے، پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ کے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کر چکا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا مخالف ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے فرانس پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے، فرانس نے ایکشن پلان کے اطلاق کے لیے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سیاسی سطح کی یقین دہانی کروائی ہے، پاکستان نے گزشتہ 2 سالوں میں ایکشن پلان پر موثر اور تیز ترعملدرآمد کیا ہے۔
پاکستان کی کارکردگی کو بین الاقوامی برادری نے بھی سراہا ہے، وزارت خزانہ