Time 25 جون ، 2021
پاکستان

ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس پر ایف آئی آر کا معاملہ، شوکت ترین کا خط کام کرگیا

شوکت ترین نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا تھا جس کے بعد ایس پی جمشید فاروق بجارانی کے خلاف انکوئری کا آغاز کردیاگیا ہے— فوٹو: فائل

کراچی: ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس پر ایف آئی آر  کے معاملے میں وزیر خزانہ شوکت ترین کا وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا گیا خط کام کرگیا، ایف آئی آر سے متعلق آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا تھا جس کے بعد ایس پی جمشید فاروق بجارانی کے خلاف انکوئری کا آغاز کردیاگیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فاروق بجارانی کا کیس پولیس کے خود احتسابی یونٹ کو بھی بھیج دیاگیا ہے، معاملے کی انکوئری مکمل غیرجانبدار طریقے سے کی جائے گی۔

مزید خبریں :