پاکستان
14 فروری ، 2012

پشاور ایئرپورٹ پراسلحہ لے جانے کے الزام میں امریکی سفارتکار زیرحراست

پشاور ایئرپورٹ پراسلحہ لے جانے کے الزام میں امریکی سفارتکار زیرحراست

پشاور…پشاورایئرپورٹ پر سیکورٹی اہل کاروں نے امریکی سفارت کوحراست میں لے لیا۔ امریکی سفارت کار کے قبضے سے میگزین اور گولیاں برآمد کئے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پشاورایئرپورٹ پر گرفتار امریکی شہری سفارت کار ہے، جنہیں استثنیٰ حاصل ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی سفارت کار کو امریکی قونصل خانے کے حکام کے حوالے کیا جائے گا اور ساتھ ہی امریکی قونصل خانے کو ایک خط بھی دیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خط میں امریکی سفارت کار کی پاکستانی قانونی کی خلاف ورزی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق لکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارت کار ولیم چارلس پشاور میں امریکی قونصل خانے میں تعینات ہیں۔ پشاور ایئرپورٹ حکام کے مطابق امریکی سفارت کار اسلام آباد کی پرواز پی کے دوسو اٹھارہ سے جارہا تھا کہ اے ایس ایف کے اہلکاروں نے ان کو حراست میں لے لیا،سامان کی تلاشی لینے پر ان سے مختلف بور کی سترہ گولیاں برآمد ہوئیں جس کے بعد ان کو حراست میں لے کر غربی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :