Time 28 جون ، 2021
پاکستان

سستی سبزی بیچنے پر سبزی فروش کو گرفتار کرانے والا اسپیشل مجسٹریٹ عہدے سے فارغ

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایک ہی دکاندار کے خلاف سستی اورمہنگی سبزی بیچنے پر مقدمات درج کرانے والے اسپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لے لیے۔

اسپیشل مجسٹریٹ کا اختیار رکھنے والے کاشف بشیر نے ایک ہی دکاندار کے خلاف پہلے سستی اور پھر مہنگی سبزی بیچنے پر مقدمات درج کرائے  تھے۔

خیال رہے کہ تھانہ سٹی رائیونڈ کے اسپیشل مجسٹریٹ کاشف بشیر نے سبزی فروش وقاص کو دو بار گرفتار کرایا، عدالت نے دونوں بار رہا کر دیا تھا۔

ذرائع کےمطابق پرسنل سیکرٹری کا عہدہ رکھنے والے کاشف بشیریونٹ انچارج رائے ونڈ تعنیات تھے، 26اپریل کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے انہیں اسپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیے تھے۔

یونٹ انچارج کے عہد ے پر 3 مئی کو ان کی جگہ سب انجینیئر شہزاد صابر کو تعینات کیا گیا اور 25 مئی کو یہ حکم واپس لے کر کاشف بشیر کو دوبارہ یونٹ انچارج لگادیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل مجسٹریٹ نے غلطی سے مقدمہ درج کرایا، اب ان کے اختیارات واپس لے لیے گئےہیں۔ 

مزید خبریں :