پاکستان
14 فروری ، 2012

لاڑکانہ میں جماعت اسلامی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

لاڑکانہ میں جماعت اسلامی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

لاڑکانہ…جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں مرکزی جلسے کے سلسلے میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ جناح باغ کے مرکزی گیٹ پر 30فٹ چوڑیاور 40فٹ لمبے اسٹیج کو مکمل کرلیاگیا ہے۔بزرگ شہریوں کے لئے تقریبا ہزار کرسیوں کا انتظام کیاگیا ہے۔جلسے کے حاضرین رائل روڈ ،گرلز کالج روڈ اور پاکستان چوک روڈ پر کھڑے ہو کر جلسے میں شریک ہوں گے۔مرکزی جلسے سے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن،سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹواور دیگر قائدین خطاب کریں گے،جلسے کے آغاز سے قبل ذوالفقار باغ سے جناح باغ چوک تک ریلی بھی نکالی جائیگی،جس کی قیادت اسد اللہ بھٹو کریں گے۔ریلی کے میں جناح باغ چوک پر پہنچنے کے بعد باقاعدہ جلسہ شروع کردیاجائیگا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں،اسلامی جمعیت طلبا کے رضا کاروں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔جلسہ گاہ کے عقبی راستوں کو سیل کردیا۔

مزید خبریں :