14 فروری ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ریلوے میں بدانتظامی وبدعنوانی پرنیب کی رپورٹ پرعدم اطمینان کااظہار کیا ہے ، جبکہ ریلوے اراضی پر فورسز قبضے پر سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس بھی جاری کردیئے ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیب نے کمال کیا ہوتا تو بد عنوان افراد جیل میں ہوتے۔چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ چیرمین نیب بلائیں ، ہم بتائیں گے کیا ہورہا ہے،کوئی آدمی نیک نیتی سے کام نہیں کرنا چاہتا۔بعدازں ریلوے بدانتظامی کے خلاف مقدمے کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔