پاکستان
14 فروری ، 2012

عطاء آباد جھیل: نئے اسپل وے کابند18 فروری کو دھماکے سے اڑا دیا جائیگا

عطاء آباد جھیل: نئے اسپل وے کابند18 فروری کو دھماکے سے اڑا دیا جائیگا

گلگت بلتستان…عطاء آباد جھیل کے نئے اسپل وے کا بند 18 فروری کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا، جس کے بعد جھیل سے 40 سے 50 ہزار کیوسک پانی کا اخراج متوقع ہے، اسپل وے کھلنے سے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے لوگوں کو باخبر رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔فرنیٹئرورکس آرگنائزیشن نے مارچ 2011 تک اسپل وے کو دو مراحل میں چوڑا کیا تھا جس سے 50 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہوا اور جھیل کی سطح 4 میٹر کم ہوئی تھی، تاہم پاک چین حکومت کے مابین ہونیوالے مذاکرات کے نتیجے میں گزشتہ سال اکتوبر میں ایف ڈبلیو او نے ایک نئے اسپل وے کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا جو اب مکمل ہوچکا ہے، اسپل وے کے بند کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کے لئے 18 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، سرکاری ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ اس نئے اسپل وے کو کھولنے سے 40 سے 50 ہزار کیوسک تک پانی کا اخراج متوقع ہے اور سیلاب کا خطرہ ہے، موجودہ اسپل وے کھلنے سے پیدا ہونیوالی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنزہ ، گلگت اور دیامر سمیت شاہراہ قراقرم سے ملحقہ نشیبی علاقوں کے لوگوں کو باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :