پاکستان
15 جنوری ، 2012

مردان:گھر پر حملے میں خاندان کے چار افراد ہلاک

مردان:گھر پر حملے میں خاندان کے چار افراد ہلاک

مردان … مردان میں گھر پر حملے کے نتیجے میں خاندان کے چار افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق مردان کے نواحی علاقے طورو میں چھ ملزمان نے فقیر شاہ کے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔حملے میں فقیر شاہ کا بیٹا ،بیٹی ،اہلیہ اور نواسا ہلاک جبکہ گھر میں موجود دیگر چھ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


مزید خبریں :