04 جولائی ، 2021
ایل این جی پرجی ایس ٹی بڑھنےسے سی این جی کی ریٹیل قیمت میں اضافہ متوقع ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نئی قیمتوں پر سی این جی نہیں بیچ سکتے جبکہ مسئلہ حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سی این جی کی قیمت 30 روپے فی کلو اور پنجاب میں 18 روپے فی لیٹربڑھ سکتی ہے۔
غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ رات گئے فیصلہ کرینگے کہ سی این جی اسٹیشن کھولنے ہیں یا نہیں۔