بھارت میں ویکسین رکشہ کے چرچے

بھارت میں کووڈ کی دوسری لہر نے زندگی کا نظام مفلوج کررکھا ہے اور  روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں لوگ اپنی جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

بھارت میں ادویات، اسپتالوں کے بیڈ اور آکسیجن کی کمی کے بعد رکشہ ڈرائیورز نے مریضوں کی مدد کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرائیورز نے اپنے رکشوں کو ایمبولینس میں تبدیل کیا اور اس میں مریضوں کو مدد فراہم کی۔

اسی ضمن میں چنئی سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نے شہر میں ایک رکشہ تیار کیا ہے جو لوگوں کو ویکسین سے متعلق آگاہی فراہم کرے گا۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشے کو کس منفرد طرز سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ رکشے پر نیلے رنگ کا پینٹ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی چاروں اطراف سے ویکسین کی سوئیاں پھیلی ہوئی ہیں۔

اس رکشے میں ساؤنڈ سسٹم بھی نصب ہے جو اونچی آواز میں لوگوں کو ویکسین کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرے گا۔

مزید خبریں :