14 فروری ، 2012
لاہور…پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدلیہ کامقام اور وقار بہت ضروری ہے ، وہ لاہور میں سینیٹ الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں جمہوریت ایک بالادست ادارہ ہے اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اداروں میں کوئی تناوٴ اور کھچاوٴ نہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ وقت سارے سوالوں کے جوابات دیتا جائے گا۔