انٹرٹینمنٹ
10 اکتوبر ، 2012

شاہ رخ اور کترینہ کی فلم ’جب تک ہے جان‘کے گانے کی وڈیوریلیز

 شاہ رخ اور کترینہ کی فلم ’جب تک ہے جان‘کے گانے کی وڈیوریلیز

ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کے صف اول کے اداکارشاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی نئی رومانٹک فلم "جب تک ہے جان" کے نئے گانے "سانس" کی وڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی موسیقی اور نغمہ نگار گلزار کے بولوں پر مبنی "سانس"نامی اس گانے کو گلو کارہ شریا گوشال اور موہت چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔معروف ہدایتکاریش چوپڑا کی اس فلم میں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے جبکہ ان کے ساتھ انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں ۔8سال بعد ایک بار پھر ہدایتکاری کے میدان میں اُترنے والے یش چوپڑا کی یہ رومانٹک فلم کو13نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :