Time 12 جولائی ، 2021
دنیا

امریکا نے افغان شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا انٹرویوز بحال کردیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا نے افغان شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا انٹرویوز بحال کردیے۔

کابل میں امریکی ناظم الامور نے اپنے بیان میں کہا کہ خوشی ہے کہ ہم اس ہفتے افغان شہریوں کے لیے امیگرٹنس کے ویزا انٹرویو شروع کررہے ہیں، اس عمل سے درخواست دہندگان کیلئے ویزے کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی امیگرنٹس ویزا سے 15 ہزار سے زیادہ افغان شہریوں کو امریکا منتقل کرنے میں مدد ملی ہے، خصوصی امیگرنٹس ویزا درخواستوں پرکارروائی کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں، اپریل سے ابتک امیگرٹنس ویزا کیلئے 1600 سے زیادہ انٹرویو کیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی 15 ہزار افغان شہریوں کو امریکی شہریت دینے کا اعلان کرچکا ہے۔


مزید خبریں :