پاکستان
14 فروری ، 2012

عظمیٰ ایوب کی بچی کی گمشدگی کی رپورٹ تیار

عظمیٰ ایوب کی بچی کی گمشدگی کی رپورٹ تیار

پشاور…اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی کرک کی عظمی ایوب کی نومولود بیٹی کی گمشدگی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی۔ کمیشن پشاور ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضیاء الدین خٹک کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے جسے پشاور ہائی کورٹ میں پیش کرے گا۔ ہائی کورٹ نے بچی کی پیدائش کے بعد گمشدگی کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پندرہ فروری تک جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ انکوائری کمیشن نے تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے۔زرائع کے مطابق کمیشن نے بچی کی گمشدگی کے حوالے سے 26 افراد کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔ جن میں پولیس ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ ، عظمی کے بھائی اور میڈیا سمیت پولیس اہلکاروں کے بیانات شامل ہیں۔

مزید خبریں :