14 فروری ، 2012
لاہور…تحریک انصاف کے وائس چیئرمین ،سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے احکامات پر عمل نہ کرکے اپنے تمام راستے بند کررہی ہے، لاہور میں کاشتکاروں کی تنظیم فیپ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 20 ویں آئینی ترمیم میں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی آپس کی بندربانٹ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ڈیزل، کھاد اور بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کسان دشمنی اور ظلم ہے،کسانوں کو سبسڈی اور کھاد امپورٹ کے نام پر کچھ لوگ اربوں روپے بنارہے ہیں۔