14 جولائی ، 2021
اسلام آباد کے سیونتھ ایونیو پر ریس لگاتی دو تیز رفتار کاریں پل سے ٹکرا کر الٹ گئیں۔
پولیس کے مطابق سیونتھ ایونیو پر حادثہ دوکاروں کے درمیان ریس کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ تیزرفتاری کے باعث دونوں کاریں پل سے ٹکرا کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں ایک کار میں موجود دو نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم حادثے کا شکار دوسری کار میں موجود افراد فرار ہوگئے۔