پاکستان

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں سابق سفارتکار کی 22 سالہ بیٹی قتل

22 سالہ لڑکی کوتیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، پولیس — فوٹو:فائل
22 سالہ لڑکی کوتیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، پولیس — فوٹو:فائل

‏اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر ایف 7 فور میں سابق سفارت کار کی 22 سالہ بیٹی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی کوتیز دھار آلے سے قتل کیا گیا اور  قتل میں ملوث شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کی گئی لڑکی سابق سفارت کار کی بیٹی ہے جبکہ سینیئر افسران نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 پولیس کے مطابق لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :