پاکستان

وفاقی حکومت کا 18 اگست کو تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں 18 اگست کو حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی رہنماؤں اورترجمانوں نے آزادکشمیرالیکشن میں کامیابی پروزیراعظم کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا حکومتی رہنماؤں سے گفتگو میں کہناتھاکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، لیڈر شپ کا تقاضا ہے کہ آپ میں دباؤبرداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے ایک نظریے کی بنیاد پر سیاست کا آغاز کیا،ہم میں اور اپوزیشن میں نظریے کا فرق ہے، ہم نظریے پر کھڑے رہے تو کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  افغانستان تنازع کا ہم پر بہت بڑا دباؤ آئے گا، ہم پریشرمیں آنےکی بجائے وہ فیصلےکریں گےجوعوام کی بہتری کیلئے ہوں، مشکل فیصلوں پر کھڑا ہونا ہوتا ہے۔

اجلاس میں  18 اگست کو حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :